مکرمی السلام علیکم
افطار پارٹی مسلمانوں کو بے وقوف بنانے کا ایک قدیم سیاسی حربہ ہے،جس کے ذریعہ سیاستداں ٹوپی پہن کر اپنے آپ کومسلمانوں کا سچا ہمدرد اور مسیحا ثابت کرنےکی کو کوشش کرتے ہیں،اور بے چارے مسلمان ہیں بھی بے وقوف کہ آسانی کے ساتھ ان کے سیاسی حربہ کے شکار ہو جا تے ہیں،لیکن اب ہمیں بیدار ہونا ہے ،افطار پارٹی جیسے فضول کاموں سے اپنے آپ کو بچانا ہےجس میں دین اوردنیا دونوں کا خسارہ ہے،اگر یہ سیاستداں مسلمانوں کےواقعی سچےہمدرد اور مسیحا ہیں تو ان کومسلمانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے ہوں گے، مسلمان جو آج تعلیمی سیاسی اور سماجی اعتبارسے دلتوں سے بھی زیادہ پسماندہ ہیں،ان کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے صحیح سمت میں سعی کرنے ہوں گے،اور ہر وہ طریقۂکاراختیار کرنے ہوں گے جو پسماندگی کو دور کرنےمیں ممدد اور معاون ثابت ہوں، تب ہی مسلمان ان کواپنا سچا ہمدرد اور لیڈر مانےگیں ،اور ہر طریقے سےان کاساتھ دین گے،آج مسلمانوں کوافطار پارٹی کی ضرورت نہیں ہے ، بلکہ تعلیمی ،سیاسی اور سماجی ترقی اور حکومت و قیادت میں حصّہ داری کی کی ضرورت ہے-
نوشاد زبیر ملک
میڈیا اسکین ، السور،بنگلور-8
No comments:
Post a Comment