Wednesday, August 18, 2010

یہ ہے ہمارے ملک کی ترقی کا آئینہ

مکرمی السلام علیکم
ہمارےملک کے وزیرأعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 15 اگست کی تقریر میں لگاتار
5 سالوں سے مہنگائی کا ماتم کر رہے ہیں ،لیکن مہنگائی کم ہونے بجائے بڑھ رہی ہے ،مالدار مزید مالدار ہورہے ہیں،اور غریب کی تودال روٹی کا دیوالیہ نکل گیا،اور
ہمارے وزیر أعظم کہتے نہیں تھکتے کہ ہمارا ملک ترقی کر رہا ہے ،ھاں مالدارون کے مال میں اور بعد عنوانوں کے بدعنوانی میں ترقی ہورہی ہے اور غریب کے غربت میں بھی حتیٰ کہ غریب آج نان شبینہ کو ترس رہا ہے
، وزیرأعظم مہنگائی کو کم کرنے میں اس قدر لاچار و مجبور کیوں ہیں؟کب تک عوام کو جھوٹی تسلّی دین گے کہ "ہم افراط زر کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،مجھے یقین ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہوں گے ،5 سالوں میں مہنگائی کے مسئلہ کو حل کرنے میں تو کامیاب نہیں ہوئے آخر کب کامیاب ہوں گو جب عوام آپ کو اقتدار سے بے دخل کردےگی!
نوشاد زبیر ملک
میڈیا اسکین ، السور،بنگلور

No comments:

Post a Comment